ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جوکچھ کہا،’دباؤمیں کہا‘تھا،سچے دل سے توبہ کرتی ہوں،ٹرپل طلاق پر یوگی کی مرید مسلم خاتون کا یو ٹرن، بیان پر مسلمانوں سے مانگی معافی

جوکچھ کہا،’دباؤمیں کہا‘تھا،سچے دل سے توبہ کرتی ہوں،ٹرپل طلاق پر یوگی کی مرید مسلم خاتون کا یو ٹرن، بیان پر مسلمانوں سے مانگی معافی

Sun, 23 Apr 2017 11:32:07    S.O. News Service

نئی دہلی،22؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)تین طلاق کے معاملے پر اپنے مذہب اور معاشرے پر تنقید والی مسلمان لڑکی نے اب اپنے بیان کے لئے معافی مانگی ہے۔ویڈیو میں تین طلاق کے معاملے پر اپنے مذہب اور معاشرے کی تنقید کے ساتھ اس لڑکی نے یوگی حکومت کے رخ کی تعریف کی تھی۔اس لڑکی نے تین طلاق کے معاملے پر جو کچھ کہا تھا وہ گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پروائرل ہورہاہے۔اب لڑکی نے اپنے اوپر دباؤ کی بات کہنے کے ساتھ ماناہے کہ تین طلاق کے نام پر اس کی بہن کے ساتھ جو کچھ ہوااسے لے کر وہ کافی ناراض بھی تھی۔لیکن اس نے یہ نہیں بتایاکہ یہ دباؤکس کاتھااورکس نوعیت کاتھا۔دراصل اس عورت کی بہن کے شوہر نے چار دن پہلے ہی ان کو طلاق دیاہے۔اس سے پہلے وائرل ہورہے ویڈیوز میں لڑکی کہتی نظر آ رہی ہے کہ یوگی حکومت بہت اچھا کر رہی ہے، ان سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ ایسے ہی کام کرے۔یہ تین طلاق روک دیے جائیں۔ان کی کوئی قدر نہ کی جائے۔جوشخص تین طلاق کہے اسے عمرقید دے دینی چاہئے۔مجھ کوکہو تو میں اسے چوراہے پر پنڈلی تلوار اس کی گردن سے آر پار کر دوں۔ایساہوتارہاتوہم ساری مسلم خواتین ہندوؤں کے ساتھ جا کر پھیرے لگا لیں گے۔اس نے اس بارے میں مقامی کوتوالی میں تحریری شکایت بھی دی ہے۔الزام ہے کہ اس کے سسرال والوں نے پہلے توجہیز کے لئے دباؤ بنایا اور پھر اس کے شوہر کا اسی سال اسی مہینے 16اپریل کو دوسرا نکاح کر دیا ہے، جس کے لئے اس کے شوہر نے اسے تین بار طلاق کہہ کر چھوڑ دیا۔


Share: